انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا سب سے آسان ذریعہ

Fiverr

My this article was published in Roznama Dunya on 29 May 2015.

فروری 2010 میں فائیور کومیں انٹر نیٹ پر متعارف کرایا گیا تھا اور آج اس ویب سائٹ کا شمارمائیکرہ جابز (Micro Jobs)کی سب سے بڑی ویب سائٹ میں ہوتا ہے ،یہاں پر آپ پانچ ڈالر کے عوض چھوٹے چھوٹے کام یا کوئی منفرد پیش کش کر کے خریدار کو متوجہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں بہت سے نوجوانوں نے اس ویب سائٹ پر دلچسپ پیش کش کرکے سینکڑوں ڈالر کمائے ہیں ، ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکل کر کام کرنے والی خواتین، سکول وکالج کے طلباءاس ویب سائٹ پر مفت اکاﺅنٹ بنا کر یہاں سے کام حاصل کر سکتے ہیں، اگر آپ کے ذہن میں کوئی منفرد آئیڈیا ہے جو دوسروں کو متوجہ کر سکے تو آپ بہت زیادہ محنت کے بغیر بھی اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں ۔
نا تجربہ کار افراد اگر انٹر نیٹ سے پیسے کمانے کا آغاز اس ویب سائٹ سے کریں تو وہ آسانی سے اپنی جگہ بناسکتے ہیں۔ یہا ں پر دھوکہ اور فراڈ کا چانس نا ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ آپ کو کسی قسم کے ٹیسٹ کلئیر نہیں کرنا پڑتا ،فائیور پر کام کا آغاز کرنے کے لئے آپ کو fiverr.com پر اپنا اکاﺅنٹ بنانا پڑے گا، اس کا طریقہ بہت آسان ہے ، ویب سائٹ پر جا کر آپ نے Join پر کلک کرنا ہے اور دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہے ، فائیور پر اکاﺅنٹ بنانے کی کوئی فیس نہیں ۔
فائیور پرہم مختلف خدمات مہیا کر سکتے ہیں جیسا کہ لوگو ڈیزائن، آڈیو، ویڈیوٹرانسکرپشن ، آرٹیکل رائٹنگ، پروف ریڈنگ، ٹرانسلیشن، فوٹو شاپ ایڈیٹنگ کر سکتے ہیں ، ورڈ پریس کے چھوٹے چھوٹے مسئلے حل کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
فائیور پر اکاﺅنٹ بنانے کے بعد سب سے پہلا مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنی سروسسز کو کس طرح بنا کر پیش کریں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ متوجہ ہوں ۔اپنی سروسسز متعارف کرنے کے لئے ہمیں Gig بنانا پڑتی ہے ،GIG میں ہم لکھتے ہیں کہ 5ڈالر کے عوض ہم کیا کام کریں گے، جسے کوئی Logo یا Banner ڈیزائن کریں گے، اپنی gig کی ڈسکرپشن واضح الفاظ میں لکھیں ، جس طرح کا معیا ر آفر کر رہے ہیں اپنا کام اس سے کمتر پیش نہ کریں یا کوئی ایسا دعویٰ نہ کریں جو آپ پورا نہ کر سکیں۔ زیادہ تر لو گ اس gig کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جن کے ڈسپلے پر ویڈیو ہوتی ہے ۔آپ کی gig کا ٹائٹل ایسا ہونا چاہئے جو لوگوں کو متوجہ کرے،gigبناتے وقت مکھی پر مکھی مار کر نقل تیار نہ کریں بلکہ دوسروں سے بہتر تیار کریں ۔اگر ہم چاہیں تو اپنی gig کو مختلف سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے پرموٹ بھی کر سکتے ہیں۔
فائیور پر کام کرنے والے افراداپنی قابلیت کی بنیا د پر مقام بناتے ہیں، فائیور کے تین مختلف لیولز ہیں، جب ہم sign up کرتے ہیں تو ہمیں بیسک اکاﺅنٹ ملتا ہے جس میں ہم پانچGIG بنا سکتے ہیں اور 325ڈالر تک کے پراجیکٹ حاصل کرسکتے ہیں، یہ ضروری نہیں کہ آپ صرف 5ڈالر کے پراجیکٹ تک ہی محدود رہیں، کام کے حساب سے کلائنٹ سے رقم کی ڈیل ہو جاتی ہے ،جتنا زیادہ کام ہوگا ، معاوضہ بھی اسی حساب سے وصول کیا جائے ۔ اگر آپ تیس دن روزانہ فائیور پر ایکٹو ہوںاور اگر اس دوران آپ اپنی محنت سے 10آرڈر حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ لیول 1 حاصل کر لیتے ہیں۔ جو لیول 1 پر کام کرتے ہیں وہ دس Gigs بنا سکتے ہیں اور 1500 ڈالر تک کا پراجیکٹ لے سکتے ہیں۔ لیول 2 پر جانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے دوماہ میں کم از کم 50 آرڈر مکمل کیئے ہوں اور آپ کے کام پر لوگوں کی ریٹنگ 4.5 یا اس سے زیادہ ہو۔ لیول 2 سیلر(Seller) کو پندرہ gigs بنانے کی سہولت مل جاتی ہے انہیں بڑے پراجیکٹ ڈیل کر نے کا موقع ملتا ہے اور ان کو فائیور کی خصوصی کسٹمر سپورٹ بھی مل جاتی ہے۔
تیسرا لیول راک سٹار کہلاتا ہے۔Rockstar لیول یا سیلر بننے کے لئے 4.7یا اس سے زیادہ کی ریٹنگ ہو نی چاہئے اور آپ کی سیلز بھی کافی زیادہ ہونی چاہئے۔راک سٹار میں بیس gigs کی سہولت ہوتی ہے اور اس میں چھ Gig Extras بھی ہوتے ہیں جو پانچ ڈالر سے لے کر سو ڈالر تک کی ہوسکتے ہیں۔
کسی بھی gig یا ہماری آفر میں جو اضافی سہولت مہیا کرتے ہیں اس کو ہم Gig Extra میں چارج کر سکتے ہیں ، جیساکہ ہم نے کوئی ڈیزائین بنایا ہے تو عام طور پر تو 5 ڈالر صرف ڈیزائن کے ہو گئے اور اگر آپ کا کلائنٹ سورس فائل بھی مانگتا ہے تو اس سے جو اضافی معاوضہ طلب کریں گے وہ gig extra کہلائے گا۔
اس ویب سائٹ پر جو کام آپ پانچ ڈالر میں کرتے ہیں ، اس میں سے ایک ڈالر ویب سائٹ والے اپنی کمیشن رکھ لیتے ہیں۔ فائیور سے پیسے Withdraw کر نے کے دو طریقے ہیں ، PayPal ےا Payoneer ، پے پال پاکستان میں قابل استعمال نہیںاس لئے ہم Payoneer کے ذریعے پیسے حاصل کر سکتے ہیں۔



Journalist, Android Application Developer and Web Designer. Writes article about IT in Roznama Dunya. I Interview Prominent Personalities & Icons around the globe.


Leave a Reply

Translate »