جرمن ریڈیو، ڈویچے ویلے اردو، کی ایڈیٹر، محترمہ سائرہ حسن شیخ صاحبہ کا انٹرویو

ساتویں سالانہ کراچی بک فئیر کی کوریج کیلئے جب میں ایکسپو سینٹر پہنچا تو وہاں پبلشرز اور بک سیلرز کے علاوہ اور بھی بہت کچھ دیکھنے کو ملا۔ اس بک فئیر میں شرکت سے میری معلومات میں بہت اضافہ ہوا ، پہلے دن 18122011712میں نے ڈوئچے ویلے کا سٹال دیکھا اس کی تصویر بنائی اور بروشر لے لئے ،جب گھر آکر پڑھا تو علم ہوا کہ یہ تو جرمنی کی اردوریڈیو سروس ہے۔ میں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ڈوئچے ویلے اردو کے لنک کو اوپن کر کے پیج کو لائک کیا اور جب تفصیل پڑھی تو میرے ذہن میں خیال آیا کہ آخر کیا خاص بات ہے کہ ینگ جنریشن ،ڈوئچے ویلے اردو کو پسند کرتے ہیں۔
جب دوسرے دن میں دوبارہ بک فئیر میں گیا تو اپنے اس سوال کے جواب کیلئے ڈوئچے ویلے کے سٹال پر موجود سٹاف سے ملاقات کی ، ایڈیٹر محترمہ سائرہ حسن شیخ نے بتا یا کہ اس بک فئیر میں شرکت کے لئے ڈوئچے ویلے ایڈیٹرز کی ٹیم جر منی سے یہا ں آئی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اردو جا ننے والے زیادہ سے زیادہ لو گو ں کو ڈوئچے ویلے اردو کے بارے میں پتا چلے۔ ڈوئچے ویلے کا تعارف کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، ڈوئچے ویلے اردو سروس کا مقصد براعظموں، قوموں اور ثقافتوں کے مابین دوستی اور مفاہمت کو فروغ دینا ہے۔ ہماری نشریات میں نوجوانو ں کی پسند کا خاص طور پر خیا ل رکھا جاتا ہے۔ آپ نے اکثر میڈیا پر دیکھا ہو گا کہ ایک خبر شرو ع کہا ں سے ہو تی ہے اور ختم کہیں پہ جبکہ ہما ری تمام خبر یں ، رپورٹس اور تجزئیے حقیقت پر مبنی ہو تے ہیں ۔ ہمارے سارے پروگرا م نیوٹرل ہیں ان میں کوئی پراپیگنڈہ نہیں ہو تا ۔ ہم صرف وہی انفارمیشن نشر کر تے ہیں جس پر ہمیں 100فیصد یقین ہو تا ہے ۔
اس کے علاوہ ہم نے اپنے سا معین کے لئے مختلف انعا می مقا بلو ں میں شرکت کی سہو لت بھی رکھی ہے ان مقا بلو ں میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی قیمتی انعا مات سے کی جا تی ہے اور سا معین کی یہ حو صلہ افزائی ان سے ہما ری محبت کا ثبوت ہے ۔ اگر کو ئی ہمارے انعامی مقا بلوں کے با رے میں مزید جاننا چاہے تو ہمارے فیس بک کے پیج پر “نوٹس” کے بٹن پر کلک کر کے ان انعامی مقابلو ں میں حصہ لینے کی مکمل تفصیل دیکھ سکتاہے۔ جبکہ ہماری ویب سائٹ وزٹ کر نے والوں کے لیے بھی ہماری اسی ویب سا ئٹ پر انعا می مقا بلو ں کے مواقعے مو جو د ہیں ۔ انہو ں نے بتا یا کہ ہماری نشریا ت دو مجالس پر مشتمل ہیں۔صبح کی مجلس کے پروگرام آپ صرف ہماری ویب سائٹ پر سن سکتے ہیں جبکہ دوسری مجلس اپنے مقررہ وقت پر آن ایئر جبکہ ہماری ویب سائٹ پر کسی بھی وقت لائیو سٹریم یا ڈاؤن سٹریم کے ذریعے سنی جا سکتی ہیں۔ ان دنوں ہم نے، ذراہٹ کے، کے نا م سے ایک بہت زبردست اور رنگارنگ پروگرام شروع کیا ہے جس میں نوجوانوں کے لئے جرمنی اور یورپ کے لائف سٹائل اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کے بارے میں معلومات پیش کی جاتی ہیں۔ جبکہ ہمارے ہفتہ وار پروگرام “آن ٹریک ” میں سپورٹس کے بارے میں تازہ ترین خبریں ، رپورٹس اور انٹرویوز پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ہم بہت سے دلچسپ پروگرام نشر کرتے ہیں جس کی مکمل تفصیل آپ ہمارے فیس بک پیج یا ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

www.dw-world.de/urdu
www.facebook.com/dw.urdu



Journalist, Android Application Developer and Web Designer. Writes article about IT in Roznama Dunya. I Interview Prominent Personalities & Icons around the globe.


Leave a Reply

Translate »