باڈی لینگوئج ، انسانی جذبات اور دل و دماغ میں چھپے رازوں کو جاننے کا علم

Body-Language

My this article was published in Daily Ausaf Sunday Magazine on 29 Sep 2013

باڈی لینگوئج کیا ہے ؟
ہر انسان اپنے جذبات اور احساسات کے اظہار کےلئے الفاظ کے علا وہ مختلف جسمانی حرکات وسکنات کا سہارا بھی لیتا ہے ۔محبت و نفرت، خوشی و غم ، خوف و سکون اور حیرت یہ وہ سات بنیادی احساسات ، جذبات اور کیفیات ہیں جن کو اگر ہم چھپانا بھی چاہیں تو نہیں چھپا سکتے ۔ ہمیں اکثراوقات ایسے حالا ت کا سا منا کرنا پڑتا ہے کہ ہم کسی سے گفتگوکے دوران اپنی پسند یا نا پسند کا اظہار نہیں کرنا چاہتے مگرہمارا جسم ہماری دلی کیفیات کا اظہار مختلف حرکات و سکنا ت کے ذرےعے کر دیتا ہے ۔ اگر آپ باڈی لینگوئج کو سمجھتے ہیں تو چھپائے جانے والے ان انسانی جذبات و احساسات کے بارے میں جاننا کچھ مشکل نہیں مختصر یہ کہ انسانی جسم کی حرکات وسکنات کو سمجھنے کا علم حا صل کر نے کے بعد ہم کسی بھی شخص کے ذہن میں پیدا ہونے والی سوچ اور خیالا ت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
باڈی لینگوئج ایک ایسا علم ہے جس کو سیکھنے کےلئے بہت زیا دہ وقت صر ف نہیں کرنا پڑتا اس کی وجہ یہ ہے کہ پوری دنیا میں انسانی حرکات وسکنات کا مطلب تقریباً ایک جیسا ہی ہے۔مثلاً جب لوگ خوش ہو تے ہیں تو مسکراتے ہیں وغیرہ ، یہا ں میں صرف ایک چھوٹی سی بات کی وضاحت کر وں گا کہ بعض جسمانی حرکات کا تعلق ثقافت یا علا قے سے بھی ہوتا ہے مثلاً ایرانی لوگ انکار کےلئے منہ سے مخصوص انداز میں آواز نکالتے ہوئے سر کو اوپر اُٹھاتے ہیں ۔اسی طرح کیرالا،انڈیا کے رہنے والے ہاں کہتے وقت گردن اور سر کو ایک خاص انداز سے دائیں بائیںہلاتے ہیں ۔جبکہ ان کا یہی انداز کئی ملکوں میں انکار کے اظہار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس پر ہم بعد میں تفصیل سے بات کریں گے ۔ااس تحریر میں آپ کو باڈی لینگوئج کے بارے میں بنیادی معلومات پڑھنے کو ملیں گی ۔
باڈی لینگوئج کو سمجھنے کے بے شمار فائدے ہیں مثال کے طور پر ،باڈی لینگوئج کو سمجھنے کے بعد آپ کسی بھی انسان کی جسمانی حرکات وسکنات سے ،اس کی سوچ کے بارے میں80 فیصد تک درست اندازہ لگا سکتے ہیں ۔آپ کی خو د اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے اور گھبراہٹ کے لمحات میں بھی آپ اپنے جسم کی منفی حرکات وسکنات پر قا بو پالیتے ہیں ۔ ہم مثبت حرکا ت وسکنات کو اپنا کر آسانی کے ساتھ لوگو ں کو اپنا گرویدہ بنا سکتے ہیں جس سے کاروباری حلقوں ، گھر یلومعا ملات اور روز مرّہ کی عملی زندگی میں بے جا پیدا ہونے والی مشکلا ت کو کم کیا جاسکتاہے۔کسی کے ساتھ پہلی ملا قات کے دوران ، ہمارا اچھا تا ثر بنانے میں 70 فیصد کردار ہماری باڈی لینگوئج کا ہو تا ہے ۔ جدید تحقیق بھی یہ بتا تی ہے کہ جب ہم پہلی بارکسی سے ملتے ہیں تو وہ پہلے 4 سیکنڈمیں ہمارے بارے میں اچھی یا بری رائے قائم کر لیتا ہے ۔ اس لئے اگر آپ دوسروں کی نظر میں قا بل احترام یا ہر دل عزیز شخصیت بننا چاہتے ہیں تو آپ کو باڈی لینگوئج کے بارے میں ضرورجانناچاہئے ۔
ہاتھ ملانے (مصافحہ) کے مختلف انداز اور انکا مطلب ومفہوم
جب سے میں نے باڈی لینگوئج کو سمجھا ہے ۔ مجھے اپنے ملنے والوں کے بارے میں صحیح رائے قائم کرنے میں آسانی ہوتی ہے ۔اگرآپ نے بھی باڈی لینگوئج کو سمجھنے کا پکا ارادہ کرلیا ہے تو سب سے پہلے آپ کو انسانی ہاتھوں کی مختلف حرکات اور اشاروں کے مفہوم کو سمجھنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہو گی ۔اپنی بات کو آسانی سے بیان کرنے کےلئے میں نے مسٹر اوباما کی چا ر تصا ویر کا انتخاب کیا ہے ۔ کیا آپ مسٹر اوباما کے ہاتھوں کی مختلف حرکات اور چہرے کے انداز سے درست اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں یا کن سوچوں میں گم ہیں ۔جی ہاں !آپ صر ف چند سیکنڈمیں بالکل درست اندازہ لگا سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کو ہا تھو ں کی حرکا ت کو سمجھنے کا فن آتا ہو ۔
میں نے باڈی لینگو ئج پر کا فی کتا بوں کا مطالعہ کیا ہے ۔اس مضمون میں باڈی لینگوئج پر سب سے مشہور کتا ب ”باڈی لینگوئج“کے آسٹریلین رائٹر ایلن پیز  کی کتاب سے استفادہ کیا گیا ہے ۔میں نے بہت لمبی چوڑی تمہید کی بجائے مختصر انداز میں ہر تصویر کے نیچے اُ س حرکت  کا مطلب لکھ دیا ہے ۔ مجھے اُمید ہے کہ اس طرح آپ آسانی کے ساتھ باڈی لینگوئج کو سمجھ جائیں گے ۔

کسی کے ساتھ دونوں ہاتھو ں سے مصافحہ کے اس انداز کے کئی مطلب ہیں ہمارے ہاں عام طور پر بچے اپنے Figure 1بزرگوں سے، طلبا ءاپنے اساتذہ سے اور مُرید اپنے پیروں سے اس انداز سے ہاتھ ملاتے ہیں ۔اس سے یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔اس کے علاوہ سیلز مین اپنے کسٹمر سے اور سیاست دان اپنے ووٹرسے اس انداز سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں اس سے ان کا مقصد دوسروں کا عتماد حاصل کرنا ہوتا ہے۔کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر کو ئی شخص اسلام کی سمجھ بوجھ رکھنے والا ہو اور آپ اس کے ساتھ دونوں ہاتھوں سے سلام لیں تو وہ بھی آگے سے دونوں ہاتھو ں کے ساتھ ہی سلام لے گا۔

سکیچ نمبر 2 میں جس کا ہاتھ اوپر ہے وہ اس کے با اختیار ہونے کی نشانی ہے اور وہ آپ پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے ۔ جبکہ سکیچ نمبر 3 میں نیچے والے ہاتھ کا مطلب یہ ہے کہ وہ اختیا ر منتقل کررہا ہے اور دوسرے کی بالادستی کو قبو ل کررہا ہے ۔

34سربراہ ِ مملکت اور بڑی کاروباری شخصیات آپس میں  اس انداز سے ہاتھ ملاتے ہیں ۔عام طور پر ہاتھ ملا نے کے اس انداز میں مخصوص اندازسے ہاتھ بھی ہلا یا جاتا ہے ۔اس کا مقصد ایک دوسرے کی عزت افزائی کا احساس دلانا مقصود ہو تا ہے ۔ویسے اگر آپ کا دل چاہے تو آپ کسی کے ساتھ بھی اس انداز سے ہاتھ ملا سکتے ہیں ۔Figure 4

اس انداز سے ہاتھ ملانے والے لوگ ، خشک مزاج ، کرخت طبیعت اور جھگڑالو قسم کے ہوتے ہیں ۔وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح وہ دوسروں کو مرعوب کرلیں گے ۔ اس قسم کے لوگو سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ ویسے ہر علاقے کا اپنا ایک الگ کلچر ہوتا ہے ، ہو سکتا ہے دنیا میں کوئی ایسا علا قہ بھی ہو جہاں پر اس انداز سے ہاتھ ملانے کو اچھا سمجھا جاتا ہو اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا علاقہ ہو تو مجھے ضرور بتائےے گا ۔

Figure 5



Journalist, Android Application Developer and Web Designer. Writes article about IT in Roznama Dunya. I Interview Prominent Personalities & Icons around the globe.


One thought on “باڈی لینگوئج ، انسانی جذبات اور دل و دماغ میں چھپے رازوں کو جاننے کا علم

Leave a Reply

Translate »