گرافک ڈیزائننگ کا ہنر سیکھنے کی بنیادی معلومات اور سافٹ وئیرز کا تعارف

My this article was published in Daily Ausaf Sunday Magazine on 12 January 2014.

My this article was published in Daily Ausaf Sunday Magazine on 12 January 2014.

انسان خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور ایک گرافک ڈیزائنر اپنی صلاحیتوں اور سافٹ وئیر کی مدد سے کسی بھی چیز کو اس انداز سے ڈیزائن کرتا ہے کہ اس میں خوبصورتی، انفرادیت اور نفاست کے تمام پہلوؤں کو اُجاگر کر کے دیکھنے والے کی توجہ بھی حاصل کی جا سکے ۔اب گرافک ڈیزائننگ میں جدید سافٹ وئیر کی آمد نے اس شعبہ کو بہت پر کشش اور دلچسپ بنا دیا ہے ، اب ہم کسی بھی ڈیزائن کو اپنی مرضی کے مطابق تخلیق کر سکتے ہیں۔ڈیزائننگ کا کام کرنے والوںکے لئے اب اپنی صلاحیتوں کو نکھا رنے اور اپنے کام کو بہتر انداز سے پیش کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔ اب صرف گرافک ڈیزائننگ ہی نہیں بلکہ اب تقریباً ہر شعبے میں انفرادیت قائم کرنے کے لئے سافٹ وئےر کی مدد سے خوبصورتی ، نفاست اور دلکشی کوترجیح دی جاتی ہے۔جب ہم گرافک ڈیزائننگ کی بات کرتے ہیں تو بظاہر یہ آسان سا کام محسوس ہوتا ہے لیکن اب یہ شعبہ اتنا وسیع ہو گیا ہے کہ اس میں مہارت حاصل کرنے کے لئے کم از کم 6سافٹ وئیر پر عبور حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ ایک وقت تھا کہ جس کو کورل ڈرا میں کام کرنا آتا تھا ،اس کو بہت بڑا ڈیزائنر سمجھا جاتا تھا لیکن اب گرافک ڈیزائننگ کے اتنے جدید سافٹ وئیر آگئے ہیں کہ اب آپ کورل ڈرا سیکھ کر گرافک ڈیزائننگ کی صرف پہلی سیڑھی پر ہی قدم رکھتے ہیں۔ گرافک ڈیزائننگ کے شعبہ کو اختیار کرنے کا ایک سب سے بڑا فائدہ ہے کہ اگر آپ کی تعلیم کم ہے یاآپ کو انگریزی زبان پر عبورحاصل نہیں ہے تو بھی آپ اس شعبہ میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی مدد آپ کے تحت گرافک ڈیزائننگ کو مکمل طور پر سیکھنا چا ہیں تو آپ اس ہنر کو 2سال میں آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔یہ ایک ایسا ہنر ہے جسے سیکھ کر صرف ایک کمپیوٹر کی مدد سے اپنے کاروبار کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ، ہم چاہیں تو اس کو پارٹ ٹائم کر لیں اور فل ٹائم کرنا چاہیں تو بھی کوئی مذائقہ نہیں۔ اس تحریر میں تمام معلومات مہیا کر دی گئیں ہیں جن کی بنیاد پر ایک اچھا گرافک ڈیزائنر بنا جاسکتا ہے ۔جب ہم کسی بھی ہنر کواپنی مدد آپ کے تحت سیکھنے کی بات کرتے ہیں تو اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ سے مدد حاصل کی جائے ، Youtube سے گرافک ڈیزائننگ سے متعلق اردو میں بہت سے Tutorials موجود ہیں، اس کے علاوہ سیکھنے کے اور بھی بے شمار طریقے ہیںجن کا تذکرہ اس سے پہلے آرٹیکل میں تفصیل سے بیان کیا گیا تھا۔ انٹرنیٹ سیکھنے کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس کی مدد سے ہم گھر بیٹھے کچھ بھی سیکھ سکتے ہیں ۔سب سے پہلے گرافکس کی قسموں کی بات کی جائے تو 2D گرافکس میںBitmap اور Vector دو اہم قسمیں ہوتی ہیں ۔Bitmap گرافکس پکسلز پر مشتمل ہوتی ہے اور Vectorگرافکس objectsپر مشتمل ہوتی ہے اور جب اسے zoom کیا جاتا ہے تو اس کی کوالٹی خراب نہیں جبکہ bitmap کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے اس کا فائل سائز بھی بڑا ہوتا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ کے سافٹ وئیر کو سیکھنے کا آغازAdobe Photoshopسے کرنا چاہئے کیونکہ اس میں کچھ ایسے بنیادی Tools ہیں جو دوسرے سافٹ وئیر ز کو استعمال کرنے کے دوران ہمارے کام آتے ہیں ، جیسے تصویر کی Color Adjustment, Transparent Background وغیرہ ،Photoshop کا عموماً تصویروں کی Finishing اور کسی تصویر کی backgroundکو تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ فوٹوشاپ میں تصویروں کو مختلف قسم کے ایفیکٹس لگائے جا سکتے ہیں ، فوٹو شاپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جو ڈیزائن تیار کیا جاتا ہے اس کی کوالٹی بہت اچھی ہوتی ہے ۔ صرف فوٹو شاپ سیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ گاڑی ایک ٹائر پر چلا رہے ہیں۔ جب آپ فوٹوشاپ کے بنیادیTools کو استعمال کرنا سیکھ لیں تو پھر اس کے بعدCorelDraw کو سیکھنے کا آغاز کریں ، ڈیزائننگ کے بہت سے کام ایسے ہیں جو کو رل ڈرا میں کم وقت میں کئے جا سکتے ہیں، جب آپ کور ل ڈرا کو سیکھنے کا آغاز کریں تو اس کی اہمیت کے حوالہ سے ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ کورل ڈرا، گرافک ڈیزائننگ کی گاڑی کا انجن ہے۔ کورل ڈرااور فری ہینڈ ملتے جلتے سافٹ وئیرز ہیں،ان کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ، جیسے ہینڈبل، بروشر، بزنس کارڈ، پینافلیکس کے ڈیزائن وغیرہ تیار کرنا ۔زیادہ تر گرافک ڈیزائنر کورل ڈرا میں اس لئے کام کرنا پسند کرتے ہیں کہ اس سے عام اور سادہ کمپیوٹر پر بھی تیز رفتاری سے کام کیا جا سکتا ہے۔جب آپ ایڈوب فوٹو شاپ اور کورل ڈرا سیکھ لیں توپھر آپ کے لئے گرافک ڈیزائننگ کے دیگر سافٹ وئیر کو سیکھنے میںمشکل پیش نہیں آتی ۔ Adobe Illustrator اور کورل تقریباً ایک ہی کام کرتے ہیں ، Illustrator کو پوری طرح سے استعمال کرنے کے لئے آپ کو فوٹوشاپ اور ان ڈیزائن کی مدد بھی لینی پڑ ے گی، اس کے علاوہ کورل ڈرا سیکھنے میں بھی آسان ہے۔ عام طور پر لوگو بنانے کے لئےIllustratorکو زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔اب جو ینگ جنریشن ہے ان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کورل ڈراسیکھنے کی بجائے Adobe Illustrator کو سیکھ کر وہ تمام کام اس میں کر لیتے ہیں کورل ڈرا میں کئے جاتے ہیں۔ہر انسان کا مزاج اور پسند و ناپسند مختلف ہوتی ہے،آپ کو جو دل چاہے وہ سیکھ لیں ۔ اگر آپ دونوں سیکھ لیں تو اس کا آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کو اپنے شعبہ میں ناکامی کا سامنانہیں کرنا پڑے گا۔ Adobe Indesign بہت ہی کام کا سافٹ ہے ، اگر آپ کوئی انگریزی کا میگزین یاآخبار ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں تویہ سافٹ آپ کی بھرپور مدد کرے گا۔ یہ استعمال کرنے کے لحاظ سے بہت ہی آسان ہے اور اس میں کام پورا کرنے میں وقت بھی کم لگتا ہے۔ اس میں مزید پھر 2قسم کی گرا فک ڈیزاننگ ہوتی ہے، ایک 2D اور دوسری3D ہے۔2D کا مطلب دو سمت والی اور 3Dکا مطلب تین سمت والی ۔ اُپر بیان کئے گئے سافٹ وئیرز کی مدد سے ہم 2Dگرافک ڈیزاننگ کرسکتے ہیں اور 3D کے لئے بھی تھوڑی سی مدد لے سکتے ہیں ۔ لیکن جب 3Dکی بات آتی ہے تواس کامطلب ہوتا ہے تھری ڈی اینیمیشن، اگر آپ نے Kung fu Pandaیا Ice Ageکارٹون دیکھے ہیں توآپ کو باخوابی اندازا ہو جائے گا کہ تھری ڈی اینیمیشن کسے کہتے ہیں۔ تھری ڈی اینیمیشن کے لئے بہت سے سافٹ وئیرز موجود ہیں ۔ Cinema 4D دوسرے سافٹ وئیرز کے مقابلے میں بہت آسان ہے اور اس میں کام بھی جلدی ہو جاتا ہے، 3D Max اس سے ملتاجلتا ایک اور سافٹ وئیر ہے جو Auto Desk کمپنی نے بنایا ہے ، بنیادی طور پر Cinema 4Dاور 3D Maxایک ہی کام کرتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو 3D Max اچھا لگتا ہے اور کچھ کو Cinema 4D۔ اینیمیشن کے دوران ہمیں مختلف کردار تخلیق کرنے پڑتے ہیں اس کے لئے ایک بہت ہی اچھا سافٹ وئیر ہے Maya ، یہ خصوصاً تھری ڈی کردار بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے اس کے علاوہ Blender, Daz StudioاورUbisoft Character Creatorبھی یہ کام نہایت آسانی سے سرانجام دے سکتے ہیں۔ گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کے بعد آپ اپنا ذاتی کام شروع کر سکتے ہیں ، آفس بنا کر یا گھر بیٹھے کام کرسکتے ہیں یا کسی ایڈورٹائیزنگ ادارے، اخبار، ٹی وی چینل یاملٹی نیشنل کمپنی وغیرہ میں گرافک ڈیزائنر کی جاب کرسکتے ہیں اس کے علاوہ انٹر نیٹ پر فری لانس گرافک ڈیزائنر کی حیثیت سے کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔اس ہنر کو سیکھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ سے کام کروانے والا آپ کی ڈگری نہیں بلکہ آپ کا کام دیکھتا ہے اور وہ لوگ جن کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے وہ بھی با عزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔



Journalist, Android Application Developer and Web Designer. Writes article about IT in Roznama Dunya. I Interview Prominent Personalities & Icons around the globe.


Leave a Reply

Translate »